ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ یاتراکے لیے پہلا دستہ روانہ، امت شاہ بھی کریں گے درشن

امرناتھ یاتراکے لیے پہلا دستہ روانہ، امت شاہ بھی کریں گے درشن

Sun, 30 Jun 2019 22:27:18    S.O. News Service

جموں، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امرناتھ کی یاترا پیر سے شروع ہو رہی ہے۔امرناتھ مسافروں کا پہلا دستہ بابا برفانی کے درشن کے لیے اتوار کو روانہ ہو گیا۔یہ دستہ پیر کو غار میں درشن کرے گا۔جموں مسافر رہائش گاہ سے گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔نئے نظام کے تحت مسافر بالٹال اور پہلگام روٹ سے جا سکیں گے،دونوں راستوں پر سخت پہرہ ہے۔دہشت گردی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے امرناتھ مسافروں کی حفاظت میں 40 ہزار جوان تعینات کئے گئے ہیں۔فوج کی اسپیشل ایکشن ٹیم بھی لگائی گئی۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا 15 اگست تک جاری رہے گی۔اس دوران ڈھائی لاکھ یاتریوں کے درشن کرنے کی امید ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی 30 جون کو کشمیر وادی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔ذرائع کے یکم جولائی سے شروع ہو رہی امرناتھ یاترا سے ایک دن پہلے شاہ 30 جون کو بابا برفانی درشن کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ سرینگر میں ایک اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے، جس میں فوج، ریاستی پولیس، نیم فوجی دستے، ریاست اور مرکزی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر افسر شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ اپنے دورہ کے دوران ریاست کے جموں اور لداخ کے علاقے کا دورہ نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں اسی دن (30 جون کو) واپس دہلی کے لئے پرواز کرنا ہے۔وادی میں اپنے سفر کے دوران شاہ پارٹی کی کسی بھی اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔اس سے پہلے 26 جون کو دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچے وزیر داخلہ امت شاہ نے حکام کو امرناتھ یاترا کے لئے چاق چوبند سیکورٹی انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔امت شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کو کہا تھا اور زائرین کے لئے تشدد اور خوف سے آزادسفر مہیا کرانے کو کہا تھا۔امت شاہ نے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہئے اور ہر حال میں ا سٹینڈرڈ آپریشن پروسیجر فالو کیا جانا چاہئے، انہوں نے سینئر افسران کو خود انتظامات کا جائزہ لینے کو کہا۔


Share: